ماسکو(این این آئی)سابق روسی وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کو یہ ادراک ہونے لگا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ہار رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میخائل کاسیانوف نے کہاکہ یوکرین کی جنگ سے ولادیمیر پوٹن کا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ روسی صدر کو ان کے جرنیلوں نے حالتِ جنگ کے بارے میں گمراہ کیا ہو اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ نہ کیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ پوٹن نے نو مئی کویوم فتح پر، جو تقریر کی تھی، اس میں وہ طاقت کی بات نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ ‘تھوڑے گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔کاسیانوف کا کہنا تھاکہ پوٹن کا ردعمل اور ان کی تقریر بالکل کمزور تھی۔ پوٹن کو یہ احساس ہونا شروع ہو گیا ہے کہ وہ یہ جنگ ہار رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...