بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ، شہباز گل

0
117

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا تاکہ پھر پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جائے اور اسے ایک پراکسی اسٹیٹ بنا کر رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈالر 200 سے چار روپے دور ہے، تجربے کار ٹیم کے دو دن کا کام ہے ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا۔خیال رہے کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میںامر بالمعروف جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے عوام کے سامنے ایک خط لہرایا تھا۔عمران خان نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزام نہیں لگارہا ہوں، میریپاس ثبوت کے طور پر خط موجود ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ایک شخص نے بیرون ملک کے ساتھ مل کر سازش کی، سازش میں شہباز شریف اور زرداری بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے۔