گلگت بلتستان میںعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں،شبلی فراز

0
286

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے اورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے اورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح گلگت بلتستان کوترقی کیقومی دھارے میں شامل کرنا عمران خان کاوژن اور وعدہ ہے۔