اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا ۔وزارت داخلہ میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کررہے تھے ،امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ۔وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے ،اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا ہے،صوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...