لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے امراض کیلئے مخصوص ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ۔ ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر ایک بار پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے اتوار کے روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے ۔ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا ۔پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا ۔ گزشتہ دور حکومت میں اس ہسپتال کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...