انقرہ (این این آئی)ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکا کے سفیر کو طلب کیا ہے تاکہ ان سے استنبول میں حزب اختلاف کی ریلی سے متعلق سفارت خانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے الرٹ پرناراضی کااظہار کیا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ستنبول میں ہزاروں افرادنے صدر رجب طیب ایردوآن اور ریاست کی توہین کے الزام میں ترک حزب اختلاف کی سرکردہ سیاستدان کنعان کفتانس اوغلو کی سزا کے خلاف احتجاج کے لیے ریلی نکالی تھی۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے 18 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں حزب اختلاف کے مظاہرے کے دوران میں پولیس کی ممکنہ مداخلت پرخبردار کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ انقرہ نے سفیرجیف فلیک پر واضح کیا کہ مظاہروں کے دوران میں ترک پولیس فورسزکے اقدامات کے حوالے سے امریکی الرٹ میں بے بنیاد دعوے کیے گئے ہیں۔امریکی سفارت خانہ کے حکام فوری طور پر اس موضوع پرتبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...