لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے گلوکارہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے بھی میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی درخواست میں گلوکارہ کا موقف تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہوں جرح کے لیے پاکستان نہیں آ سکتی پاکستان میں بیان پر جرح کا عمل جاری تھا،ناگزیر وجوہات کی بنا پر کینیڈا واپس آنا پڑا ۔میشا شفیع نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ عدالت باقی رہ جانے والی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کروانے کا حکم دے تاہم سیشن عدالت کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی ہے۔.
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...