پاکستان کو مستحکم معاشی بنیادوں پرکھڑا دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

0
180

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے۔امریکی سفیر کی پاکستان میں عمران خان سے ملاقات معمول کی بات ہے، امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے امریکا پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا۔پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا۔نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔