کراچی (این این آئی)سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے آنے والے پاکستانی و ترکی کے مشترکہ ڈرامے ‘صلاح الدین ایوبی’ کے حوالے سے مداحوں کو اپڈیٹ دیتیہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ سیریز کو جلد نشر کردیا جائے گا۔ہمایوں سعید نے ‘صلاح الدین ایوبی’ کے پروڈیوسرز ڈاکٹر کاشف انصاری اور سید جنید علی شاہ کی جانب سے ترکی میں ڈرامے کے سیٹ کی تیاریوں کو دیکھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ان کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں پروڈیوسرز نے ترکی کے جنگلات اور پہاڑوں کے خوبصورت مقامات پر زیر تعمیر ڈرامے کے سیٹ دکھائے اور بتایا کہ ڈراما سیٹ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان سیٹ کی تعمیر کے بعد ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔شیئر کی گئی ویڈیو میں مختلف مقامات پر لوگوں کو مختلف طرح کے ڈراما سیٹ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ ‘صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ کی تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کے بعد سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی ‘صلاح الدین ایوبی’ کو نشر کردیا جائے گا،
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...