ٹیکساس(این این آئی)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں بندوق بردار کی فائرنگ سے 14 طلبہ اور ایک استاد ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنرگریگ ایبٹ نے ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ گولی چلانے والا بھی ہلاک ہوچکا ہے۔خیال کیاجاتا ہے کہ اسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں ہلاک کیا ۔فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس میں واقع شہراوولڈے میں روب ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا ۔ یہ شہر سان انٹونیو سے قریبا ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر مغرب میں واقع ہے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس مسلح شخص نے اسکول کے بچوں کو گولیوں کاکیوں نشانہ بنایا ۔مقامی میڈیا کے مطابق اوولڈے میموریل اسپتال نے اس سے پہلے اطلاع دی تھی کہ اس کے یہاں ایمبولینس اور بسوں کے ذریعے 13 زخمی بچے منتقل کیے گئے ہیں اور اسپتال پہنچنے والے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک اور اسپتال میں ایک بچے اور ایک بالغ کو منتقل کیا گیا تھا۔اس یونیورسٹی ہیلتھ اسپتال نے بتایا کہ زیرِعلاج ایک 66 سالہ خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔اسکول میں فائرنگ کے بعد انتظامیہ نے صورت حال قابو میں ہونے کے بعد بچوں کو مقامی شہری مرکز میں منتقل کردیا تھا اور ان کے والدین کو ہدایت کی کہ وہ انھیں وہاں سے اپنے گھروں کولے جاسکتے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...