ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ (اب تک)بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے اور مملکت نے تہران کی جانب ہاتھ بڑھایا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں ایک پینل میں خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات ایک مثبت قدم ہوسکتے ہیں لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم ایران میں اپنے ہمسایوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات پرزوردیں کہ ہمارے خطے میں ایک انتہائی اہم سمندری تبدیلی کیا ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں تعاون کا ایک نیا دور سب کے لیے فوائد مہیا کرسکتا ہے۔شہزادہ فیصل نے کہا کہاگر ممکنہ طور پرکوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہوگی، البتہ اگریہ ایک اچھا معاہدہ ہوتاہے تو۔انھوں نے الریاض کے اس مقف کا اعادہ کیا کہ تہران کی علاقائی سرگرمیوں پر توجہ دی جانا چاہیے۔یہ پوچھے جانے پرکہ کیا الریاض لبنان میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات سے خوش ہے جن میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اوراس کے اتحادیوں نے اپنی پارلیمانی اکثریت کھودی ہے،شہزادہ فیصل نے کہاکہ یہ ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس کا انحصاراس بات پر ہوگا کہ کیا لبنان میں ایسی حقیقی سیاسی اصلاحات ہوں گی جوریاست کے اختیار کو دوبارہ نافذ کرتی ہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ حقیقی معاشی اصلاحات میں معاون ہوتی ہیں۔ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق امریکا کے مطالبات کوکیوں مسترد کیا ہے؟شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی عالمی مارکیٹ میں فی الوقت فوری قلت اور خاص تیل کی مصنوعات کی کم یابی کی توقع نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...