لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں بجاش خان نیاز اور زبیر نیازی کے گھروں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمدہوا ہے ،امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختوانخواہ حکومت کے وسائل سے اسلام آباد پر لشکر کشی کی تیاری کی گئی ہے ،عمران خان ریاست کے خلاف جنگ کر کے افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں،ان کی منصوبہ بندی ہے کہ لاشیںگریں تاکہ ملک میں انتشار پھیلے لیکن اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ،عوام سے معافی مانگتے ہیں کہ انہیں وقتی طو رپر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن دفعہ 144کا نفاذ اور شاہراہوںکی بندش کا اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ہے ،محمود الرشید جیسے لوگ پولیس کو فون کر کے کہہ رہے ہیں گرفتاری کریں اور اچھی سی تصویر بنائیں جو ہم نے عمران خان کو بھجوانی ہے ۔ 90شاہراہ قائد اعظم پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے افرا تفری پھیلانے کی اورلوگوںکو تشدد پر اکسانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ،لیکن جو لوگ یہ کوشش کر رہے ہیں وہ خود سامنے نہیں آرہے اورجہاں ان کی حکومت ہے وہاں پر چھپ کر بیٹھے ہیں ۔ خیبر پختوانخواہ میں عمران خان اور ان کے حواریوںکا موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بہادری دلیری سے اس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ، لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ اسلام آبادکی طرف چلواورخودچھپ کر سرکاری لوگوںکے حصار میںبیٹھے ہیں۔جس طریقے سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی اورانتشار پھیلایا گیا وہ قابل مذمت ہے ، میاں اسلم اقبال پولیس کے افسران کو جس طرح مخاطب کر رہے تھے یہ روایت اچھی نہیں ہے ،سیاسی کارکنان پکڑے بھی جاتے رہے ہیںبھاگ بھی جاتے ہیں یہ سیاسی تاریخ کا حصہ ہے ،ہم نے کبھی بھی بندوق نہیں اٹھائی لوگوں کو تشددپر نہیں اکسایا ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے جیلیں بھی کاٹی ہیں ہماری بہنوں کو موت کی چکیوں میں رکھا گیا ،ہم نے تو کبھی ایسے بیانات نہیں دئیے ۔ انہوںنے کہا کہ نام نہاد سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا مذاق اڑایا ، کاش آپ نے نمازجنازہ میںشہید کے آٹھ سال کے بیٹے کی سسکیاں دیکھی ہوتیں اس کے آنسودیکھتے ہوئے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے آپ شاید وہ دیکھ لیتے آپ کادل پگھل جاتا اور آپ نہ کہتے یہ کیسی شہادت ہے
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...