اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ کی برآمدگی سے عمران صاحب کے ارادے بے نقاب ہو گئے ہیں، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام دیکھ رہے ہیں اور اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں، وہ اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گولیاں چلانے، جلائو گھیرائو کے رویئے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکر کشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...