اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں ۔ اپنے بیان وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے ،بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پْرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے ،اس برآمدگی، پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پونے چار سال قوم کو وعدوں کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگارہے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...