اسلام آباد (این این آئی )ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارتی میں قید حریت پسند یاسین ملک کی زندگی کو سخت خطرہ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 25مئی کا دن کشمیریوں سے یکجہتی اور ان سے ہم آواز بننے کا دن تھا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی میں قید حریت پسند یاسین ملک کی زندگی کو سخت خطرہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ قومی یکجہتی کو ثبوتاژکیا ہے، سوال یہ ہے کہ تماشا لگانے کیلئے عمران خان نے آج کے دن کا انتخاب کیوں کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو عمران نے قومی اتفاق رائے کو ثبوتاژ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا 2014 کا لانگ مارچ بھی خونی تھا ،عمران خان نے دھرنا اس وقت ختم کیا جب اے پی ایس کا سانحہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آج کے مارچ کو خونی مارچ قرار دیا ہے ، قوم انتشار خان کے گھناؤنی کردار پر غور کرے ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...