اسلام آباد (این این آئی)مسلم یگ (ن (کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے سول نافرمانی اور اب خونی انقلاب کے ایجنڈے پر ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے معیشت پہلے تباہ کر چکا اب خانہ جنگی چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہید پولیس اہلکار پر عمران نے بیان دیا ہے کہ گھر میں داخل ہو گے تو گولی ہی لگے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کی جائے،خانہ جنگی کا آغاز لاہور میں پولیس پر بر فائرنگ سے ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دارلحکومت میں بلوہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹس ہیں کہ تحریک انصاف نیاسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسلحہ چھپا رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف علاقوں میں بلوائیوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت وفاق پر حملہ کرنے آ رہی ہے،آج پاکستان حالت جنگ میں ہے ادارے اپنا آئینی رول ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران اٹک سے آگے نکلا تو اسے گرفتار کریں گے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...