اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے،نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودیہ میں پنا لیتے ہیں،کبھی بیماری کے بھانے یہ لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالت میں فرد جرم عائد ہونی ہو تو ان کو چپ پڑ جاتی ہے،یہ لوگ فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کیلئے جوتے چاٹتے ہیں،مطلب ہو تو پاؤں میں پڑ جاتے ہیں نہ ہو تو گلے پڑ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان بننے جا رہا ہے ،ایک قوم ہونے جارہی ہے،ایسے حالات پر فوج اور عدلیہ پر زمداری عائد ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوںے کہاکہ لال حویلی کے راستے بند کئے گئے ہیں،لال حویلی اور اسلام آباد دفتر میں کہیں بار چھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ تحریک چوروں ، لٹیروں اور سازشیوں کو تباہ اور نست و نابود کرنے جارہی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...