اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا ہے جس کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔جمعرات کو پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل اسمبلی میں پیش کیا، انتخابات ایکٹ 2017 کے سیکشن 94 اور سیکشن 103 میں ترامیم کی گئی ہیں۔الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 94 میں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹس کر سکتا ہے تاکہ اس طرح کی ووٹنگ کی تکنیکی افادیت، رازداری، سیکورٹی اور مالی امکانات کا پتہ لگایا جا سکے اور حکومت کے ساتھ نتائج کا اشتراک کرے۔سیکشن 103 میں ترمیم کے تحت ای سی پی ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کے استعمال کے لیے پائلٹ پراجیکٹس کر سکتا ہے۔بل پیش کرنے سے قبل مرتضیٰ جاوید عباسی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے بل کو براہ راست سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجنے کی اجازت دینے کی تحریک پیش کی، قومی اسمبلی میں بھی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، بل جمعہ کو سینیٹ میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل بہت اہمیت کا حامل ہے، پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں کئی ترامیم کی ہیں، جن میں ای وی ایم کے استعمال کی اجازت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیش کیا گیا بل الیکشنز ایکٹ 2017 کو اِن ترامیم سے پہلے کی شکل میں بحال کرنے کی کوشش ہے جس سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جا سکیں گے۔وزیر قانون نے کہا کہ ای وی ایم مشین پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے، بہت کم فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا، یہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا، ہم نے اس کے اوپر بہت سے اجلاس کیے۔انہوں نے کہا کہ نئے بل کے تحت ایکٹ کے سیکشن 94 اور 103 میں 2 ترامیم کی جا رہی ہیں، دونوں کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے جس کی ذمہ داری بیرون ملک ووٹنگ اور ای وی ایم کے استعمال کے لیے پائلٹ پراجیکٹس چلانا ہوگی۔وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی ای وی ایم کے استعمال پر اعتراضات اٹھائے تھے، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کی خاطر نتائج کی ترسیل کا نظام ناکام ہو گیا تھا۔انہوں نے اس تاثر کو بھی دور کیا کہ ترامیم کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان سے ووٹ کا حق چھیننے پر یقین نہیں رکھتی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ملک کے ہر حصے میں کامیاب نہیں ہو سکتی، کئی مقامات آج بھی انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...