اسلام آباد/ڈیووس(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کیساتھ سفارتی یا اقتصادی طور پر بات کرتے ہوئے اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا، ہم جلد ہی وہ دن دیکھیں گے جب پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر لے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہر سال منعقد کیے جانیوالے روایتی پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی۔ پاکستان بریک فاسٹ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر منعقد کیا جانیوالا گفت وشنید کا ایک بھرپور سیشن ہے جس میں پاکستان کی اقتصادیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔پاکستان بریک فاسٹ کی میزبانی ایک تھنک ٹینک پاتھ فائنڈرز نے مارٹن ڈاؤ گروپ کے اشتراک سے کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سرکاری اور تاجر برادری کے ارکان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تیزی ست بدلتی عالمی سیاست و معیشت کے معاشی اور سماجی اثرات کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے ساتھ سفارتی یا اقتصادی طور پر بات کرتے ہوئے اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ ہم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستان ایک فعال ریاست ہے جو اپنی مدد کرنے کے لیے تیار ہے اور پھر عالمی برادری بھی ہماری صلاحیت کو سمجھے گی اور ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کرے گی۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم جلد ہی وہ دن دیکھیں گے جب پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر لے گا۔ وزیر خارجہ نیاس موقع پر متعدد دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی جن میں کرونا سمیت وبائی امراض، فوڈ سکیورٹی، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز شامل ہیں۔اس موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جیریمی جرگن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی تجارتی حقائق اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کیلئے مواقع پر روشنی ڈالی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...