مسقط (این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی سے صوفیانہ موسیقی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان عمان کے دارالحکومت مسقط میں تاریخی کنسرٹ کریں گے۔کنسرٹ میں عربی فارسی ہندی اردو اور ترک زبان میں کلام پیش کریں گے۔ 3 جون 2022 کو مسقط میں ہونے والے مثالی کنسرٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، دن رات ریہرسل کی جاری ہیں۔مسقط میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشنر کا کہنا ہے کہ بہت خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ دنیا کے بہت بڑے صوفی گائیک استاد راحت فتح علی خان مسقط میں 9 برس بعد ایک بڑے میوزیکل شو میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔مسقط میں رہنے والوں کو ان کی آمد کا بے تابی سے انتظار ہے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کا کہناہے کہ ہماری ٹیم 9 سال بعد مسقط میں کنسرٹ کرنے جاری رہی ہے۔انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے شو کو غیر معمولی بنانے کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔صوفیانہ کلام کی گائیکی کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ 3 جون 2022 کا مسقط کا شو غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...