اسلام آبا د(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ انسدادِ منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں نوبزادہ شاہزین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم کی اس اقدام میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مدد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وباء کے سد باب کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں، بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...