پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی میں نمایاں کمی ، فرق سترہ روپے دو پیسے کا رہ گیا

0
210

اسلام آباد (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی میں نمایاں کمی ہوگئی ۔پٹرول ڈویڑن نے پٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ادا کیے جانے والے فرق میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے دو پیسے کا فرق رہ گیا ،پہلے پٹرول کی عالمی مارکیٹ اور مقامی قیمت میں فی لیٹر 47روپے دو پیسے کا فرق تھا ، ڈیزل پر اب سبسڈی 56 روپے 71پیسے رہ گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی ،مٹی تیل پر سبسڈی 21 روپے 83پیسے رہ گئی، مٹی کے تیل پر سبسڈی 51روپے 83 پیسے تھی ،لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 37روپے84پیسے فی لیٹر پر آ گئی ،پہلے لائٹ ڈیزل آئل پر فی لیٹر سبسڈی 67روپے 84پیسے تھی ۔