عمران نے مہنگائی کی فصل بوئی ،قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے، وزیر اطلاعات

0
253

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی، قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔انہوںنے کہاکہ قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا۔