اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم ، قیادت اور سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا میثاق معیشت کا اعلان پاکستان کو حقیقی معاشی آزادی دلانے کی طرف تاریخی قدم ہے ، پاکستان کوکوئی غلام نہیں بناسکتا ،وزیراعظم نوازشریف نے دنیا پر ثابت کیا ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر اعلان تھا کہ پاکستان آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس کی تکمیل کی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ جوہری پروگرام کا تسلسل پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا تاریخی ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے ، سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہے، اتحاد کے جذبے سے یہ خوشی منائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم اپنے اس عہد کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا میثاق معیشت کا اعلان پاکستان کو حقیقی معاشی آزادی دلانے کی طرف تاریخی قدم ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...