اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ حکومت سے کبھی کوئی رعایت نہیں مانگی تھی، این آر او کون مانگ رہا تھا یہ سب نے سن لیا ہے۔ایک بیان شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے بلڈوز کیے قوانین میں ترامیم اتحادی حکومت کا مشترکہ ایجنڈا ہے، نیب قوانین میں ترامیم پر پی ٹی آئی کے الزامات بلاجواز اور مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما کبھی جہاد کا اعلان کرتے کبھی مذاکرات کا کہتے ہیں، پونے 4 سال پی ٹی آئی حکومت نے نیب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو گرفتار کر کے کئی دن کورٹ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا، نئے قوانین میں نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین کو بغیر انکوائری کئی ماہ قید میں رکھا جاتا تھا، ترامیم کے بعد اب نیب 6 ماہ کے اندر انکوائری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ فیٹف قوانین کی آڑ میں پی ٹی آئی حکومت نے مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے قوانین بنائے، سابق حکومت کے آمرانہ قوانین میں ترامیم کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو غیرفطری وہ کہہ رہے ہیں جو اتحادیوں کی بیساکھی پر کھڑے رہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...