اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گرفتاری نہیں اصل میں تو اغوا کیا گیا، آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ بغیر وارنٹ کے جبری گمشدگی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔شیریں مزاری نے کہاکہ اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی گاڑیوں کی بجائے اسلام آباد نمبر پلیٹ گاڑیاں استعمال کیں۔انہوں نے کہا کہ میری گاڑی اورفون کس نے لیا؟، ڈرائیور کو کس نے مارا؟ کمیشن کے سامنے بہت سے سوال آئیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کمیشن سے تعاون کروں گی، اپنا موقف بھی رکھوں گی۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز رات میرے گھر کے باہر 2 پولیس کی وینز آئیں، خواتین پولیس اہلکار کا اصرار تھا کہ ایمان خود باہر آئیں تاہم انہیں بتایا گیا کہ میں گھر پر نہیں ہوں۔ایمان مزاری نے میڈیا کے سامنے سوال کیا کہ پولیس رات کے وقت کیوں آتی ہے؟ جاتے ہوئے وہ ایک نوٹس دے گئے، نوٹس میں پتہ چلا میرے کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک شہری پر ایسے چارج لگانا ریاست کے اوپر ایک سوال ہے، نوٹس میں مجھ پر فوج کی بدنامی کا چارج لگایا گیا ہے، نوٹس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے پنجاب لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نیشنل فارنزک اتھارٹی کے پاس کیوں نہیں جاسکتی، مجھے پنجاب لے جانے کی کیوں کوشش کی جارہی ہے، یہ چاہتے ہیں مجھے حراست میں لیں چاہے گھنٹے کیلئے ہو یا 10 گھنٹوں کیلئے، یہ مجھے حراست میں لینا چاہتے ہیں۔ایمان مزاری نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے آرڈر میں بھی یہ ہی کہا گیا تھا کہ مجھے دائرہ کار سے باہر نہیں نکالا جائے گا
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...