اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا بڑاحکم دیتے ہوئے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی ،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا ۔وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں ۔ وزر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہداتی کی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ پلان دیں،خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فْٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...