ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا، شاہد خاقان عباسی

0
144

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے معاملات آپ کے سامنے ہیں،ملک کے معاملات آپ کے سامنے ہیں ،ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب 8 ماہ ڈیلی ویجز پر کام کر کے جا چکے اب واپسی کی کوشش کر رہے ہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا،نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ ہے ،چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ آج سے ساڑھے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کریگی۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات اکتوبر 2023 کو اس ملک میں ہونگے،انہوںنے کہاکہ بائیس سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟۔