ماسکو (این این آئی)روس میں حکومت سازی کے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت دے دی گئی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حکم پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت سازی کے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد روس میں وزیرِاعظم، نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کا تقرر ایوانِ زیریں کی منظوری سے ہو گا۔اس سے قبل روس میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کے وزرا کا تقرر ایوانِ بالا کے مشورے سے کیا جاتا رہا ہے۔دوسری جانب ایک برطانوی اخبار کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے سال جنوری میں صدارتی عہدہ چھوڑ دیں گے اور ایسا وہ اپنی بیماری پارکنسن کی وجہ سے کریں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیماری کی وجہ سے صدارت چھوڑنے کے لیے ان کی 2 بیٹیاں اور 1 دوست ان پر دباو ڈال رہے ہیں۔رواں ہفتے یہ بات سامنیآئی تھی کہ ایسی غیر متوقع قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے پیوٹن کو زندگی بھر کے لیے سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...