ویانا حملے کے بعد دو مساجد سیل، انسداد دہشت گردی شعبےکاسربراہ معطل

0
243

ویانا(این این آئی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی خونی واردات کے بعد شہر میں دو مساجد کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف سیکیورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والی خامیوں کے بعد ویانا میں کانٹر ٹیررازم سروس کے سربراہ کو معطل کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ سوسن راب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے مذہبی امور کے دفتر کو وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پیر کو ہونے والے حملے کے مرتکب جیل سے رہائی کے بعد بار بار دو مسجدوں میں جاتا رہا ۔وزیر داخلہ کارل نیہامر نے اسی پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس سے اور عدلیہ کو ملزم کے خطرناک ہونیء کے بارے میں مکمل معلومات کے باوجود اس کے اس پر نظر نہیں رکھی گئی