ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا جبکہ حکام نے دبنگ خان اور والد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے۔قریبی ذرائع نے بتایا کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور اْن کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس کے پیش نظر پولیس نے دونوں کو مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...