اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے خبروں کی اصل جزئیات پہنچانا ضروری ہے،عوام کی تفریح کے حوالے سے ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی وی فلم کا مقصد نوجوانوں کی مشغولیت کو بڑھانا ہے، پاک فلکس پر پی ٹی وی اور فلم کا تمام آرکائیو موجود ہوگا، پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے،پی ٹی وی کا مینڈیٹ قومی بیانیہ تشکیل دینا ہے، اس دوڑ میں شامل نہیں ہونا جو اس کی ہے ہی نہیں۔پی ٹی وی فلمز اور پاک فلکس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی فلم ڈویڑن کا مقصد نوجوانوں کی فلم سازی میں مشغولیت کو فروغ دینا ہے،پاک فلکس پراجیکٹ میں پی ٹی وی کے مواد کو آن لائن کیا جائے گا،2017ء میں پی ٹی وی فلم ڈویڑن پر کام شروع کیا تھا، 2018ء میں کابینہ کی منظوری سے پاکستان کی پہلی فلم پالیسی لانچ کی۔وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر جمال شاہ نے پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی تیار کی تھی،بدقسمتی سے ملک میں فلم کو انڈسٹری کا درجہ نہیں دیا گیا،2018ء میں ہم نے نہ صرف پالیسی بنائی بلکہ پہلی مرتبہ فلم اور کلچر سیکٹر کو اس میں شامل کیا، ہم نے فلم پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے ایک جامع مسودہ دیا، فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی فلم پالیسی میں فلم انڈسٹری کو ٹیکس مراعات اور سینما کیلئے انفراسٹرکچر مراعات موجود تھیں،بدقسمتی سے سابق دور میں فلم پالیسی پر عمل نہیں ہو سکا،پی ٹی وی سکرین معاشرے کے لئے بیانیہ تشکیل دیتی ہے،اس وقت ٹیکنالوجی ایڈوانس ہو چکی ہے، سینما گرافی بھی بہتر ہے لیکن موادکا فقدان ہے، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاء کرنا ہے جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز اکٹھے ہوں،پی ٹی وی اپنی مضبوط بنیادوں کی وجہ سے آج تک اپنی ساکھ قائم رکھے ہوئے ہے،پی ٹی وی کا مینڈیٹ قومی بیانیہ تشکیل دینا ہے، پی ٹی وی نے اس دوڑ میں شامل نہیں ہونا جو اس کی ہے نہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...