اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں،عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں ،تاریخ کا اعلان کریں، وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا، فرح گوگی کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی، اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا، نئے چیئرمین نیب جیسے چاہیں گے ویسے تحقیقات کریں گے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 25 مئی کے الٹی میٹم سے پہلے (ن) لیگ کا موقف تھا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کی بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ کوئی بھی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو صورتوں میں بڑھ سکتا ہے، حکومت اجازت دے یا سپریم کورٹ، اس کے سوا کوئی مارچ نہیں آسکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا لیڈر آف ہاس کا لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ ملائے بغیر نظام چل سکتا ہے؟ عمران خان نے ساڑھے 3 سال یہی کیا ہے، عمران خان اب اپوزیشن میں ہے تو کہتا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں، سابق وزیراعظم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں، انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی، اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا، نئے چیئرمین نیب جیسے چاہیں گے ویسے تحقیقات کریں گے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں...
امداد پر پابندی، غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ بڑھ...
غزہ (این این آئی)فاطمہ عرفہ غزہ شہر کے ایک ہسپتال میں زیادہ تر خواتین کی طرح اپنے حمل کی نگرانی کے لیے طبی معائنے...
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
ماسکو(این این آئی)موسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات...
غزہ میں امداد وصول کرنے کے دوران 798 افرادجاں بحق
نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین...
اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا کوئی امکان نہیں،لبنانی صدر
بیروت(این این آئی)لبنان کے صدر جوزف عون نے اس امکان کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی...