شریک حیات کیلئے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی’صبا قمر

0
302

کراچی (این این آئی) اداکارہ صبا قمر ایک شو میں مدعو تھیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مستقبل قریب میں اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ایک سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔اداکاری کے حوالے سے صبا قمر نے کہا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی، اگر مجھے اپنے شریک حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔