لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم ‘پے پال ہولڈنگز’ کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحانہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اداکار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پے پال اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں میں کام کررہا ہے لیکن غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے سے انکار کر رہا ہے، یہ اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایک پٹیشن کا لنک بھی منسلک کیا جس میں پے پال پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں رہنے والوں میں سے تقریباً نصف بے روزگار ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ روزی کمانے کے لیے انٹرنیٹ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...