سعودی عرب کی افغانستان انسانی ٹرسٹ فنڈ کے لیے تین کروڑ ڈالر کی امداد

0
258

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے افغانستان ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کی معاونت کے لیے تین کروڑ ڈالرمالیت کی گرانٹ مہیا کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپافغانستان کا یہ انسانی ٹرسٹ فنڈ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ساتھ مل کر اسلامی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔اس کو دی گئی گرانٹ سعودی عرب کی جانب سے برادرممالک کوانسانی اور امدادی کوششوں کے ضمن میں دی جانے والی امداد کا حصہ ہے۔ اس مالی امداد کا مقصد افغانستان کے عوام کے مصائب کو کم کرنے، انسانی صورت حال کو مزید ابترہونے سے بچانے اور کسی بھی ممکنہ معاشی تباہی کوروکنے میں معاونت مہیاکرنا ہے کیونکہ اگر افغانستان معاشی طور پردیوالیہ ہوتا ہے تویہ ایک ایسا دھڑن تختہ ہوگا جو ممکنہ طور پرعلاقائی اور بین الاقوامی استحکام اور امن پر اثرانداز ہوسکتا ہے