یورپ میں 2035سے پیٹرول و ڈیزل انجن گاڑیاں فروخت نہیں ہوں گی

0
283

برسلز (این این آئی)یورپی یونین نے 2035 کے بعد پیٹرول اور ڈیزل انجن کی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین اسمبلی نے فرانس میں اس معاملے پر ووٹنگ کی، نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں بنانا بند کرنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانون کے مطابق 27 ممالک میں ڈیزل اور پیٹرول انجن گاڑیوں کی فروخت ممنوع ہوگی۔یورپ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے دھویں کا 12 فیصد حصہ گاڑیوں سے خارج ہوتا ہے۔یورپی یونین میں چند سیاسی جماعتیں اس قانون کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو 2035 کے بعد یورپ میں صرف الیکٹرک کاریں چلیں گی۔