آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبے اور ملک میں موجود کسان بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے زرعی مشینری پر کسٹم ڈیوٹی ختم

0
347

اسلام آباد (این این آئی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبے اور ملک میں موجود کسان بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے زرعی مشینری پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی بجٹ تقریر کے مسودے کے مطابق بجٹ میںزراعت سے متعلق فارم میکانائزیشن اور لاجسٹکس کیلئے بہت سے امدادی اقدامات کئے گئے ہیں ۔مسودے کے مطابق زرعی شعبے اور ملک میں موجود کسان بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے زرعی مشینری پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس میں آبپاشی ، نکاسی آب ، کاشتکاری ، فصلوں کی کٹائی اور اس کی پروسیسنگ ، گرین ہائوس فارمنگ اور پودوں کو محفوظ بنانے کے آلات و غیرہ شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر زرعی صنعتوں کے سازو سامان ، مشینری اور زرعی شعبے پر قائم صنعتوں کیلئے بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کی جارہی ہے ۔