اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پر سکون ماحول میں تقریر کی ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا اس دور ان انہوں نے پر سکون ماحو ل میں بجٹ تقریر کی ۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور ان کے ساتھ خاموشی سے بیٹھ کر تقریر سنتے رہے ۔ ماضی میں جب بھی وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جاتا اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا اور کئی بار اراکین وزیر خزانہ کے ساتھ بھی آکر احتجاج کرتے رہے ہیں اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑنے کے ساتھ ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا جاتا رہا ۔ اس موقع پر سکون ماحول میں اجلاس ہوا اور وزیر خزانہ نے اپنی تقریر مکمل کی ۔