گزشتہ حکومت نے پونے چار سال میں 20ہزار ارب رو پے قرض لیا

0
285

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پونے چار سال میں 20ہزارارب رو پے قرض لیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا ۔وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ قرض لیاقت علی خان ،خواجہ ناظم الدین، ایوب خان ،بھٹو ، بے نظیر،نواز شریف ،شاہد خاقان کے ادوار سے بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ 5100 ارب رپے متوقع ہے ،بجٹ میں پنشن کی مد میں اگلے سال530 اربروپے کا تخمینہ ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ دیگر ممالک کی طرح پنشن فنڈ بنا رہے ہیں جہاں سے رقوم جاری ہوں گی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے سال پیداواری شرح 5 فیصد کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افراط زر میں کمی کرکے 11.5 فیصد شرح پر لایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ مجموعی خسارہ کو جی ڈی پی کے چار اعشاریہ نو فیصد تک لایا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ درآمدات 70 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 35 ارب ڈالر تک لائی جائیں گی