لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوئوں اورجعلی بیانات پرنہیں بلکہ حقیقی خدمت پریقین رکھتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے 4500ملین کی لاگت سے118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور2000ملین کی لاگت سے 400 بیڈ زکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا منصوبہ دیا اور یہی حقیقی تبدیلی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...