مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد سوڈان نے اسرائیلی ہوائی جہازوں کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایاکہ سوڈان کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے جب سوڈان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی کمرشل پروازوں نے یوگنڈا کا سفر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ العال کمپنی کا ہوائی جہاز اتوار کے روز یوگنڈا جائے گا۔ اس پرواز میں 153 مسافر سوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ منگل کو یوگنڈا سے ایک پرواز اسرائیل کے لیے روانہ ہوگی جو سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے صہیونی ریاست میں آئے گی۔اس کے علاوہ آئندہ منگل کو کمبوڈیا سے ایک پرواز 250مسافروںکو لے کر اسرائیل روانہ ہوگی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...