اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورچول چڑیا گھر بنے گا، 100 ملین روپے مختص

0
259

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورچول چڑیا گھر بنے گا،وفاقی حکومت نے اسلام آباد چڑیا گھر کی بحالی کیلئے فنڈز مختص کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ڈی پی میں ورچول چڑیا گھر کیلئے 100 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ،ورچول چڑیا گھر میں 3D اسکرینیں لگائی جائیں گی،جانوروں سے متعلق ڈاکومنٹری اور ہائی ٹیک فلمیں دکھائی جائیں گی ،ورچول چڑیا گھر منصوبے کی کل لاگت 50 کروڑ ہے،سی ڈی اے اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ ورچول چڑیا گھر منصوبے پر کام کریں گے،ورچول چڑیا گھر کے ساتھ وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر بھی بنایا جائے گا،وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز موجود ہونگے،پاکستان بھر سے ریسکیو کیے گئے جنگلی حیات کا علاج کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق مارگلہ ہلز کی باونڈری کی ڈی مارکیشن بھی کی جائے گی،مارگلہ پر کام کرنیوالے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے جدید آلات بھی دیئے جائیں گے۔