مسجد الحرام میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونیوالاخطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار

0
376

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے وائرس سے بچاو کے تدابیر سے آراستہ المسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادرے کے مطابق سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری نے بتایا کہ اذان اور تکبیر کے مرکز المکبریہ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ المسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سیناٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کنے کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ کا منبر مقررہ جگہ لایا جاتا ہے اسے سیناٹائز کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے۔ نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی سینٹائزنگ کی جاتی ہے اسے معطر کیا جاتا ہے اور وہاں آب زمزم کی بوتلیس بھی رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ المسجد الحرام کے مائیکرو فون کا سسٹم جدید ہے۔