لندن (این این آئی)لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سے خبردارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونے تک غیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیاکورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے تاہم فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔بعدازاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...