اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ (ن )لیگ کی سیاست کا بیڑا غرق ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کا دیر تک اقتدار میں رہنا ملکی مفاد میں نہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محضوص نشستوں سے متعلق قانون واضح ہے، الیکشن کمیشن فیصلے ایسے کرتا ہے کہ عدالت آنا پڑتا ہے، مخصوص نشتوں پر ترجیحی فہرست پارٹی نے دے رکھی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حمزہ شہباز کی حکومت کھڑی ہی ایک جعلی الیکشن پر ہے،یہ مخصوص نشستیں جلد بحال کی جائیں تاکہ جو قانونی طور پر وزیراعلی بنتے ہیں پرویز الہی وہ بن سکیں،ہمارے تو فائدے میں ہے کہ دو چار مہینے اور یہ حکومت چلائیں لیکن ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشا اللہ پاکستان کی بہتری کا سفر عمران خان کے ساتھ شروع ہو گا۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...