اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ وہ آئندہ ماہ افغانستان کے دورے کا پروگرام بنا رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں خیبر پختون خوا کی سماجی شخصیت میجر ریٹائرڈ عامر کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر ”این این آئی ” سے مختصر گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہاکہ انہیں افغان حکام کی جانب سے دورے کی دعوت ملی ہے اور وہ آئندہ ماہ کے آخر میں افغانستان جانے کا سوچ رہے ہیں ۔عشائیے میں اہم ٹی وی اینکر سلیم صافی ، حامد میر ، رئوف کلاسرا کے علاوہ سینئر صحافیوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔شاہد آفریدی کے دفتر کے مطابق دورے میں شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے افغانستان میں امداد ی منصوبوں کو شروع کر نے کا جائزہ لیا جائیگا ۔شاہد آفریدی کے سٹاف کے مطابق شاہد آفریدی افغان کرکٹرز اور بورڈ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...