اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری نے ماحولیتی تبدیلی کے حوالے سے ڈاکیومنٹری جاری دی۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی ایک ایسا عالمی بحران ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک پاکستان اس عالمی بحران کی صف اول میں کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایک طرف ہمارے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے دوسری طرف ہمارے دریا خشک ہو رہے۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاکہ ہم نے اپنے دریاؤں کو نہ بچایا تو 2025 تک ہمارا ملک خشک سالی کا شکار ہو جائیگا،ہمیں آج ہی سے احتیاتی تدابیر اپنانی ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم نہیں کیا تویہ بحران ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ایک خطرہ بن جائے گا، آئیے سب مل کر اس سرزمین کے قدرتی ماحول کی حفاظت کریں۔