سوات (این این آئی)سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25جون کو 3روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکریگی،حکمرانوں نے وطیرہ بنا لیاقرضے لو جیبیں بھرو اورادائیگی کیلئے عوام کاخون نچوڑو۔سوات میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا ذمے دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کریں اور اہل اور ایمان دار قیادت کو آگے لائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 جون کو تین روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے یہ وطیرہ بنا لیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لو، اپنی جیبیں بھرو اور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے لیے عوام کا خون نچوڑو ، گزشتہ 75 برس سے یہی کھیل جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی نے ملک کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز پر گفت و شنید اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کا اجلاس بھی اسلام آباد میں 23جون کو طلب کیا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...