گلگت (این این آئی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے، یہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے۔گزشتہ ورز گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک اچھی حکومت کی یہ پہچان ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آ گے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں،کورونا وائرس کی وبا میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے۔ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ،اس لئے مستقبل کے حوالے سے پر اْمید ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور دیگر میدان میں وسائل کے مقابلے میں ہنر مند افراد کی قلت ہے۔اس لئے ان وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہوگی۔بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق صدر مملکت نے کہا ہے علاقے میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور یونیورسٹی میں پیشہ ورانہ قیادت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی قابل، اہل اور موزوں شخصیت کی تقرری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی ممبران کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران جن میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران موجود تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...